اگر سلیم صافی کے علاوہ ذلت کی کوئی مجسم صورت ہوتی تو وہ اس خط کو دیکھ کر جنگ اور اسکے لفافہ صحافیوں سے اپنی ذلت پر احتجاج کرتی.
اگر سلیم صافی کے علاوہ ذلت کی کوئی مجسم صورت ہوتی تو وہ اس خط کو دیکھ کر جنگ اور اسکے لفافہ صحافیوں سے اپنی ذلت پر احتجاج کرتی.
بقیہ اسٹوری کیا ہے وہ اس خط کا بامحاورہ ترجمعہ پڑھ کر آپ خود ہی سمجھ جائیں گے.
جناب ارشد عزیز ملک
ریزیڈنٹ ایڈیٹر جنگ
چوتھی منزل, باچا ٹاور, خیبر سپر مارکیٹ,
پشاور کینٹ
شجرکاری کے پودوں کا سپلائی آرڈر
----------------------------
مورخہ 18 فروری 2018 کو بلین ٹری پراجیکٹ کے حوالے سے آپکے ڈیلی نیوز اور جنگ میں شائع ہونے والے آرٹیکل اور آپکے اسی روز کے پروگرام "جرگہ" کے حوالے سے.
مجھے مجاز اتھارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کے آرٹیکل اور پروگرام کے حوالے سے واضع کر دوں کہ آپ نے چلغوزہ, پائن اور ببول کے پودوں کی پنیری کے متعلق فرمایا ہے کہ یہ بالترتیب اوپن مارکیٹ سے 5 اور 2 روپے میں خریدی جا سکتی ہیں. یہ ڈیرہ اسماعیل خان سے چترال تک ان پودوں کے لگانے کا بہترین موسم ہے. فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو کہیں سے اس ریٹ پر یہ پودے نہیں مل رہے, مارکیٹ میں انکی قیمت اس سے ذیادہ ہے.
آپکی بتائی گئی قیمت پر پودے خریدنے کے لئے آپ سے درخواست ہے کہ ان پودوں کے مطلوبہ سائز اور معیار کے دس ملین (ایک کروڑ) پودے ایک مہینے میں مہیا کر دیں. دئیے گئے شیڈیول کے مطابق مطلوبہ سائٹس پر بروقت سپلائی پر ڈیپارٹمنٹ آپ کو یکمشت مکمل پیمنٹ کر دے گا. آپ کو یا آپ کی سورس کو یہ سپلائی آرڈر عوامی مفاد میں دیا جا رہا ہے کیونکہ شفافیت اور احتساب حکومت کی بنیادی ترجیح ہے.
آپ سے درخواست ہے کہ اسے جلد از جلد ممکن بنائیں. برائے مہربانی اس عوامی مفاد میں جس کی خاطر آپ اور ہم دن رات کام کر رہے ہیں اس خط کی رسید دے دیں.
پراجیکٹ ڈائرکٹر
بلین ٹری شجرکاری پراجیکٹ

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں